Saturday, February 20, 2016

سطح سمندر سے 12000 فٹ بلندی پر واقع رتی گلی جھیل وادیٔ نیلم کے ماتھے کا جھومر ہے، مظفر آباد سے 115 کلو میٹر دور وادیٔ نیلم کے سرسبز اور بلند و بالا پہاڑوں کے دل میں واقع رتی گلی جھیل قدرت کا حسین اور انمول تحفہ ہے۔ اس جھیل کے اردگرد وسیع و عریض سرسبز میدان انتہائی خوبصورت اور دلکش منظر پیش کرتے ہیں۔ جھیل کے چہاروں اطراف کھلے میدانوں میں علاقے کے چرواہے ہزاروں مویشیوں کو پالتے ہیں۔ رتی گلی جھیل کے نیلگوں پانی اور کناروں پر جمی برف یہاں آنے والوں پر سحر طاری کرتی ہے۔

رتی
گلی جھیلwww.bandiseeran.blogspot.com

No comments:

Post a Comment